اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھا، مولانا فضل الرحمان 

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھا، مولانا فضل الرحمان 

پشاور:جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ساتھ تھا ،لیکن ہم نے ان کی زبان بندی کی جس کے بعد سے آج تک اسرائیل کو تسلیم کی بات کرنےکی جرات نہیں کرتے۔

جمعیت علما اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں بے حرمتی کے واقعے کے وقت پی ٹی آئی کے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کس نیت سے وہاں موجود تھے، برطانیہ میں پی ٹی آئی کا صدر ہنگامہ کروانے کیلئے مدینہ منورہ آیا تھا۔پشاور میں  تقدس حرم نبوی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اسلام، حرمت رسالت، شرف انسانیت کا علم بلند رکھا ہے، پرچم نبوی کو سر بلند رکھا ہے اور رہے گا، پہلے اپنی شکل دیکھو پھر ریاست مدینہ کی بات کرو،  مجھے گالی دیتے رہتے ہو برداشت کرتا ہوں، ناموس رسالت پر برداشت و تحمل کی حدیں ختم  ہو جاتی ہیں۔