پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا
سورس: file

اسلام آباد : حج آپریشن کا آغاز ہوگیا۔لاہور  سے نجی ایئر لائن کی  پہلی پرواز 279  مسافروں کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی ۔کراچی سے بھی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 773  نے330مسافروں کو لے کر  حجاز مقدس کے لیے اڑان بھری۔

اسلام آباد سے  بھی پہلی حج پرواز  آج  روانہ ہوگی ۔سیالکوٹ،فیصل آباد ،پشاور اور کوئٹہ سے بھی حج پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ حج آپریشن 22 جون تک جاری رہے گا۔

پی آئی اے 315 خصوصی حج پروازوں  اور شیڈول پروازوں کے ذریعے65ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔

مصنف کے بارے میں