کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن کوئی مجرم سزاسے بچ نہ پائے گا:شہبا زشریف

 کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن کوئی مجرم سزاسے بچ نہ پائے گا:شہبا زشریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امن و امان سے متعلق اجلاس  میں کہاکہ  9مئی کو عمران خان کے حکم پر جتھوں نے دہشت گردی کی ۔


وزیر اعظم شہباز شریف  کی صدارت میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہواا جلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر مصدق ملک ، معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ، خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر شریک ہوئے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ عمران نیازی نے وہ کر دکھا یا جو 75 سال میں  دشمن نہ کر سکا۔فوجی تنصیبات پر حملے کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔  کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن کوئی مجرم سزاسے بچ نہ پائے گا۔آڈیو لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ نے کمیشن آف انکوائریز ایکٹ 2017ء کے تحت آڈیو لیکس کمیشن قائم کیا، عمران نیازی نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، عمران نیازی نے جو ملک کو نقصان پہنچایا اس کی مثال نہیں ملتی۔
شہباز شریف نے ہدایت دی کہ ملک و قوم کو اکٹھا کرنے، حالات بہتر بنانے، اداروں اور عوام میں اعتماد کی فضا برقرار کرنے کے لیے خوب محنت کریں۔

ملک، قوم اور سب ادارے ہمارے ہیں، اس لیے ان میں دراڑیں ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں، مہنگائی کے اس دور میں غریب کو بڑے ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں