4 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیاگیا

 4 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیاگیا

لاہور:پی سی بی نے 4 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے  سلیکشن پینل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار رکنی نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے، ہارون رشید قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔


اس کمیٹی میں مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ شامل ہیں، پہلی بار ڈیٹا انلسٹ حسن چیمہ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔نئی سلیکشن کمیٹی پاکستان ٹیم، شاہین اور انڈر 19 ٹیم کی سلیکشن کرے گی۔

مصنف کے بارے میں