شام میں موت کا راج جاری،باغیوں کی بمباری سے بچے جاں بحق

شام میں موت کا راج جاری،باغیوں کی بمباری سے بچے جاں بحق

شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے معصوم لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں،،، ایک طرف سے صدر بشاارلاسد کی سرکاری فوج،،تو دوسری طرف باغی، اور اوپر سے روسی جہاز، شام کے مشرقی علاقوں میں خوفناک جنگ جاری ہے ۔
الفرقان میں واقع حسوان اسکول پر حملہ کیا گیا، جس کی وجہ اسکول کے 8 بچے شہید ہو گئے، بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں،زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا،دو دنوںمیں مارے جانے والوں کی کل تعداد 54 ہو گئی ہے ۔
بشار الااسد کی ہٹ دھرمی، اور عالمی طاقتوں کی مداخلت اور علاقائی قوتوں کے مفادات نے تاریخ کے نہایت سفاک المیے کو جنم دیا ہے جس کا اختتام مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہا