شریف خاندان کے فلیٹوں کی دستاویزات کا سراغ مل گیا ہے:نعیم الحق

 شریف خاندان کے فلیٹوں کی دستاویزات کا سراغ مل گیا ہے:نعیم الحق

مانچسٹر: تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ  شریف خاندان کے فلیٹوں کی دستاویزات کا سراغ مل گیا ہے ۔ مانچسٹر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے فلیٹس کے کاغذات بنانے والے وکیل سے ملاقات ہوئی ہے جس سے 1992ءاور 1993ءمیں فلیٹس کے کاغذات تیار کیے تھے ۔نعیم الحق نے انکشاف کیا ہے کہ اس وکیل نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرا عظم کی صاحبزادی مریم نواز نے خود آکر فلیٹ کا معائنہ بھی کیا تھا ۔