500اور1000نوٹوں کی تبدیلی، بھارت میں بحران جاری

500اور1000نوٹوں کی تبدیلی، بھارت میں بحران جاری

بھارت میں سیاسی جماعتیں کسان اور محنت کش مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں اور نوٹوں پر پابندی کو مودی جی کی حماقت قرار دے رہے ہیں۔گارمنٹس صنعت 70 فیصد بند ہو گئی ہے ، اور مزدور گھروں کو جا چکے ہیں۔
سبزی منڈیوں میں کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ،اور لوگ کہہ رہے ہیں، کہ مودی جی کی ایسی حماقتیں سے صرف عام آدمی ہی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ،، مودی کے پتلے جلا رہے ہیں ۔ملک کے دور دراز علاقوں میں لوگ اب چاول کے بدلے مچھلی خرید رہے ہیں۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے بڑے نوٹ ختم ہوئے ہیں، رام راج جیسا احساس ہو رہا ہے۔ گھروں کے دروازے کھلے پڑے ہیں لیکن نہ کوئی لوٹ رہا ہے اور نہ بھاگ رہا ہے، جس سے پیسے مانگ رہے تھے وہ گھر آ کر دے رہا ہے، جس کو دینے ہیں وہ لے نہیں رہا، ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے پیسے کی محبت بالکل ختم ہوگئی ہو۔