حج و عمرہ ویزے پر 2ہزار ریال فیس اعلان کے بعددنیا بھر سے عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی

حج و عمرہ ویزے پر 2ہزار ریال فیس اعلان کے بعددنیا بھر سے عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی

اسلام آباد :سعودی حکومت کی جانب سے حج وعمرے کے ویزے پر 2ہزار ریال فیس عائد کیے جانے کے اعلان کے بعددنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے۔
پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد میں بھی قدرے کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود ماہ ربیع الاول میں عمرہ کی ادائیگی کے خواہش مند ایک لاکھ سے زائد زائرین کے ویزے لگ چکے ہیں۔سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق 2 اکتوبر کے بعد سعودی عرب میں حج یا عمرہ کی غرض سے دوسری بار داخلے کیلیے2 ہزار ریال فیس ادا کرنی ہے۔
سعودی حکومت کے اس اعلان کے بعدآئندہ سال حج اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔دریں اثنا مجلس درس پاکستان کے چیئرمین الحاج محمد سعید صابری، مفتی خرم اقبال رحمانی، مفتی اطہرمیاں القادری، مولانا فیض رسول شاہ و دیگر علمائے کرام نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک سے زائد بار حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں سے2ہزار فیس وصول نہ کرے۔