اوباما اور پیوٹن کے درمیان مختصر ملاقات، شام کی صورحال پر تبادلہ خیال

 اوباما اور پیوٹن کے درمیان مختصر ملاقات، شام کی صورحال پر تبادلہ خیال

لیما :پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایپک اجلاس کے موقع پر پیوٹن اور باراک اوباما نے مختصر ملاقات کی۔ جس میں شا م کی صورتحا ل سمیت دیگر اہم علا قائی اور عالمی امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا ۔ امریکی ذرا ئع ابلا غ کے مطا بق لیما میں ہو نے والی ملا قات میں روسی صدر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس آمد پر اوباما کو خوش آمدید کہیں گے۔
پیوٹن نے کہا کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات بہتر کرنے کے خواہاں ہیں۔ ادھر اوباما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیوٹن سے ملاقات میں شام میں خون خرابے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اگر کوئی معاملہ ہماری بنیادی اقدار اور اصولوں سے متعلق ہوتا ہے اور میں نے سمجھا کہ ان کا دفاع کرنا ضروری ہے اور اس میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہوں تو ایسا ہونے پر وہ اس کی ضرور پڑتال کریں گے۔تاہم صدر پوتن نے کہا ہے کہ تعلقات کو معمول پر لانے کے ان کی ٹرمپ سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔
صدر پوتن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران اعلانات اور حقیقی پالیسی میں اکثر اوقات فرق ہوتا ہے۔کریملن کے مطابق بات چیت میں پوتن کا مزید کہنا تھا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ 'برابری کی بنیاد' پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔