سعودی حکام نے پرائیویٹ کنٹریکٹرز کو 40 ارب ریال ادا کر دیئے

سعودی حکام نے پرائیویٹ کنٹریکٹرز کو 40 ارب ریال ادا کر دیئے

ریاض : سعودی عرب نے پرائیویٹ کمپنیوں کو واجب الادا 40 ارب سعودی ریال ادا کر دیئے ہیں اس سے قبل سعودی نائب ولی عہد نے دو ہفتے قبل تمام ٹھیکیداروں کو رقوم کی ادائیگی  کا حکم دیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی چیمبرز کونسل کے نیشنل کنٹریکٹر کمیٹی کے سربراہ فہد الحہادی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت رواں سال کے باقی ماندہ چند ہفتوں میں کنٹریکٹرز کو تمام بقایا جات کا 80 فیصد ادا کرے گی ۔

حادی نے کہا کہ کنٹریکٹرز نے 40 ارب ریال پہلے ہی حاصل کر لئے ہیں واضح رہے کہ ہزاروں پاکستانی سعودی عرب میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مہینوں سے احتجاج کرتے آ رہے ہیں ۔