ٹاپ سیڈ اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ کو شکست دے دی

ٹاپ سیڈ اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ کو شکست دے دی

لندن کے او ارینا میں سترہ ہزار شائقین سے بھرے ٹینس کورٹ میں یہ میچ ٹینس مقابلے سے زیادہ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شب دکھائی دے رہا تھافیصلہ کن معرکے میں ٹاپ سیڈ اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ کو چھ، تین اور چھ، چار سے شکست دی اور سیزن کا اختتام ورلڈ نمبر ون کی پوزیشن پر کیا دوسری جانب سربین اسٹار نوواک جوکووچ ٹینس رینکنگ میں اپنی کھوئی ہوئی نمبر ون پوزیشن سے بھی محروم ہو گئے
اس کے علاوہ جوکووچ کے پانچواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے خواب بھی چکنا چور ہوئے وہ اس سے قبل لگاتار چار بار یہ اعزاز جیت چکے ہیں۔
شاندار فتح کے بعد اینڈی مرے نے کہا کہ جیتنے پر بے انتہا خوشی ہے لیکن ’یہ وہ لمحہ ہے جس کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔ اس موقع پر جوکووچ نے کہا کہ ’اینڈی مرے عالمی نمبر ایک کھلاڑی بننے کے حقدار ہیں، وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔