عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے ہمسفر سے متعلق بتا کر سب کو چونکا دیا

عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے ہمسفر سے متعلق بتا کر سب کو چونکا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ جیون ساتھی کا خوبصورت ہو نا یا نا ہونا میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔عالیہ بھٹ فلموں میں اداکاری کے علاوہ اپنے افیئرز کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں اور اب تک کئی اداکاروں کے ساتھ ان کے افیئرز رہے ہیں جس میں شاہد کپورسمیت دیگر شامل ہیں جب کہ اداکارہ کا نوجوان اداکار سدھارتھ کے ساتھ بھی طویل عرصے تک معاشقہ رہا اور معاملہ شادی تک بھی پہنچ گیا تھا لیکن دونوں کے درمیان اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی تاہم اب اداکارہ نے اپنی زندگی کے ہمسفر سے متعلق بتا کر سب کو چونکا دیا ہے۔عالیہ نے اپنی فلم ”ڈیئرزندگی“کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے ان کے ہونے والے دولہاسے متعلق سوال کیاگیا جس پر اداکارہ کا کہناتھاکہ جیون ساتھی کا خوبصورت ہو نایا نا ہونا میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے لیکن وہ ایک اچھا ،ہنس مکھ اور ذمہ دار قسم کا انسان ہونا چاہئے جو صرف مجھ سے پیار کرے۔واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ”ڈیئرزندگی“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں