آرمی چیف نے الوادعی دوروں کا آغاز کر دیا

آرمی چیف نے الوادعی دوروں کا آغاز کر دیا

لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور سے الوداعی دوروں کا آغاز کر دیاہے ۔ پہلے دورے پر جنرل راحیل شریف نےلاہور گیریژن کلب میں جوانوں سے پٌر جوش خطاب کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے الوادعی دوروں کا آغاز شروع کر دیاہے ۔انہوں نےلاہور گیریژن کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج نے امن کے لیے بہت قربانیاں دیں ہیں۔واضع رہے کہ راحیل شریف 28نومبر کو اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گے ۔آرمی چیف کراچی ،کوئیٹہ اور پشاور بھی جائیں گے ۔ آرمی چیف اپنے خطاب میں کہا کہ امن کا قیام آسان کام  نہیں قربانیوں اور مشترکہ کوششوں سے کامیابیاں ملیں ہیں۔