امام بارگارہ میں خودکش دھماکا، 27 افراد ہلاک

امام بارگارہ میں خودکش دھماکا، 27 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے افغان وزارت برائے صحت عامہ کے ترجمان محمد اسماعیل کاؤسی کے حوالے سے بتایا، 'اب تک کابل کے مختلف ہسپتالوں میں 8 افراد کی لاشیں اور 17 زخمیوں کو لایا جاچکا ہے'۔

انھوں نے بتایا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق الصدیقی نے بتایا کہ کابل کے مغربی علاقے میں واقع مسجد باقر العلوم میں دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب دھماکا ہوا، جس کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔