اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کے لیے الگ مسجد بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کے لیے الگ مسجد بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:خواجہ سراؤں کے ایک گروپ نے دوسرے طبقے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث پاکستان کے دار لحکومت اسلام آباد میں اپنی برادری کے لیے الگ مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے لوگوں سے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے ۔اس گروپ کے اہم رکن نے مقامی اخباری رپورٹر کو بتایا کہ وہ اس مسجد میں پانچ وقت نماز ادا کریں گے جبکہ اس مسجد میں جمعہ کی نماز ادا  کی جائے گی۔

خواجہ سراؤں  کی تنظیم  کے عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ مسجد تو خاص طور پر خواجہ سرا بنا رہے ہیں لیکن اس میں نماز پڑھنے کے لیے سب کو اجازت ہو گی ۔