ویتنامی بحری جہاز سے کشتی کی ٹکر، 15 افراد لاپتہ

ویتنامی بحری جہاز سے کشتی کی ٹکر، 15 افراد لاپتہ

جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا کے قریب ایک مسافر بردار بڑی کشتی ویتنام کے سامان بردار بحری جہاز سے ٹکرا گئی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویتنامی بحری جہاز پیچھے کی جانب سے کشتی سے ٹکرایا جس سے کشتی ڈوب گئی۔
اس حادثے میں کشتی پر سوار 27 میں 12 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ بقیہ 15 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ ویتنامی مال بردار بحری جہاز کو حکام نے تحویل میں لے کر لامونگان کی بندرگاہ پر لنگرانداز کروا دیا ہے۔ اس پر کساوا پودے سے تیار شدہ سوجی کے تھیلے لدے ہوئے تھے۔
لاپتہ افراد کی تلاش کے عمل میں انڈونیشی بحریہ کے 2 جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیں۔