وشاکاپٹنم ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈکو246 سے شکست دےدی

وشاکاپٹنم ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈکو246 سے شکست دےدی

وشاکاپٹنم: بھارت نے اسپنرز کی عمدہ بالنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 246رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی۔وشاکاپٹنم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 87رنز دو کھلاڑی آﺅٹ سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو بھارتی بالرز کے سامنے پوری بیٹنگ لائن ریت کی دیوار کی طرح ڈھے گئی۔میچ کے چوتھے دن ایلسٹر کک اور حسیب حمید نے زیادہ سے زیادہ گیندوں کر کھیل کر میچ ڈرا کرنے کی حکمت عملی پر کامیابی سے عمل کیا لیکن آخری دن یہ حکمت عملی کارگر نہ رہی۔دن کی صبح پانچ رنز کے اضافے سے بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے روی چندرہ ایشون کو وکٹ دے بیٹھے۔ٹیم کی سنچری مکمل ہی ہوئی تھی کہ جدیجا نے کپتان کی مدد سے معین علی کی اننگز کا خاتمہ کا کردیا تاہم انگلینڈ کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب 115کے مجموعے پر بین اسٹوکس اور جو روٹ پویلین لوٹ گئے جس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی میچ بچانے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔34رنز بنانے والے بیئر اسٹو نے ایک اینڈ سے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی کھلاڑی ان کا ساتھ نبھانے پر آمادہ نہ ہوا اور پوری ٹیم 158رنز پر پویلین لوٹ گئی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔بھارت نے میچ میں 246رنز دے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 1-0کی برتری حاصل کر لی۔بھارت کی جانب سے اسپنرز نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا، ایشون اور جاینت یادو نے تین تین اور رویندرا جدیجا اور محمد شامی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگز میں 167اور دوسری اننگز میں 81رنز کی عمدہ باریاں کھیلنے والےبھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 26نومبر سے موہالی میں کھیلا جائے گا۔