فرانس میں تیز رفتار ہواؤں نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا‎

فرانس میں تیز رفتار ہواؤں نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا‎

پیرس: طوفانی رفتار والی تیز ہوا نے مغربی اور شمال مغربی فرانسیسی علاقوں میں بےشمار بجلی کے کھمبے اکھاڑ پھینکے ہیں۔

ان علاقوں میں چلنی والی ہوا کی رفتار ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹا بتائی گئی ہے۔ اِس تیز ہوا کی وجہ سے ستر ہزار مکانات بغیر بجلی کے ہیں۔ ایک خاتون درخت گرنے سے شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

فرانس کے محکمہٴ موسمیات نے کچھ اور علاقوں میں ایسی طوفانی کیفییت کی پیش گوئی کی ہے۔ فرانسیسی محکمہٴ موسمیات کے مطابق بحر اوقیانوس کے شمال مشرق میں طوفانی صورت حال کی وجہ سے تیز ہوا کا سلسلہ آج اتوار کو بھی جاری رہ سکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں