روسی خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے منسلک

روسی خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے منسلک

ماسکو : روسی خلائی جہاز سیوز امریکہ، فرانس اور روس کے تین خلا نوردوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گیا۔ خلائی جہاز سیوز کو کامیابی کے ساتھ سپیس سٹیشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔

امریکہ کی پیگی وٹسن دنیا کی معمر ترین اور خلائی سفر کا سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والی خلا نورد ہیں۔ چھپن سال کی پیگی وٹسن کا یہ تیسرا خلائی سفر ہے۔ تینوں خلا نورد سپیس سٹیشن پر پہلے سے موجود عملے کے ساتھ مل کر دس کروڑ ڈالر مالیت کی سائنس لیبارٹری میں کام کریں گے۔

مصنف کے بارے میں