جمہوری احتساب کیلئے 4 مطالبات کیے، حکومت ان پر عمل کرے: بلاول

جمہوری احتساب کیلئے 4 مطالبات کیے، حکومت ان پر عمل کرے: بلاول

لاہور: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو لاہور شہر کے دورے پر نکل پڑے۔چیئرمین پی پی کی غازی روڈ پر پرانے پارٹی ورکر اشرف بھٹی کے ڈیرے کا دورہ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ ، جنرل سیکریٹری ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی ، سیکریٹری اطلاعات مصطفی نواز بھٹی بھی ان کے ساتھ تھے۔

اشرف بھٹی کے ڈیرے پر پارٹی کے مقامی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتمیں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب جیالوں کے درمیان آ گیا ہوں، پنجاب میں پارٹی کو عروج واپس لائیں گے۔ کارکن بھی باہر نکلیں، " لواں گے ، لواں گے پورا پنجاب لواں گے" ۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں چاچا جی پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن آپ مجھے پھنسوانا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ ناکام ہو چکے ہیں نیشنل ایکشن پلان بند کر دیا گیا ہے۔میں حکومت سے کیے گئے مطالبات پر بات کرنا چاہتا ہوں ۔جمہوری احتساب کیلئے 4 مطالبات کیے حکومت ان پر عمل کرے۔

مصنف کے بارے میں