ایک ہفتے کے دوران سریے کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

ایک ہفتے کے دوران سریے کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

لاہور: مہنگائی کی چکی میں پسے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کے لئے بری خبر یہ ہے کہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والا سریا اب مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

صرف ایک ہفتے کے دوران سریے کی فی ٹن قیمت 10 ہزار روپے اضافے سے 68 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ چکی ہے۔ گڈانی میں کام رکنے کے باعث اسٹیل بنانے والے فیکٹریوں کو خام مال کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے جس کے سبب مارکیٹ میں سریے کی سپلائی کم ہو گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے کوئی فوری اقدام نہ کیا گیا تو سریے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق سریے کی قیمتیں بڑھ جانے سے عوام کے لئے مکان کے تعمیراتی اخراجات مزید بڑھ جائیں گے۔

اس کے علاوہ بلڈرز کے لئے نئے فلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ بھی نا گزیر ہوجائے گا۔

مصنف کے بارے میں