اسلام آباد مہنگائی کے اعتبار سے سرفہرست، پشاور میں مہنگائی کم

 اسلام آباد مہنگائی کے اعتبار سے سرفہرست، پشاور میں مہنگائی کم

اسلام آباد:اکتوبر میں مہنگائی کے لحاظ سے پاکستان کے کون سے شہر سب سے آگے رہے،ادارہ شماریات نے اکتوبر اسلام آباد میں رہنے والوں کےلئے سب سے زیادہ بھاری رہاکیونکہ مہنگائی کی دوڑمیں شہراقتدارسب پربازی لے گیا جہاں مہنگائی میں اضافے کی شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔

کوئٹہ شہر مہنگائی کی فہرست میں دوسرے نمبرپر رہا ۔ گذشتہ ماہ کوئٹہ میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 3 فیصد رہی ، روشنیوں کا شہر اس مرتبہ تیسرے نمبر پر رہا جہاں مہنگائی کی شرح 3 فیصد رہی ۔

لاہور بھی مہنگائی کی اس دوڑ میں زیادہ پیچھے نہ رہا ، 2 اعشاریہ 4 فیصد مہنگائی میں اضافے کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا جبکہ پشاور کے رہنے والے مہنگائی کے اس وار سے سب سے کم متاثر ہوئے جہاں مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 6 فیصد رہی۔

اس طرح مجموعی طور پر اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 4 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں