گولڈ برگ نے ڈیڑھ منٹ میں بروک لیسنر کو چت کردیا

دنیا بھر کے ریسلنگ پرستاروں کو شاک کردی

گولڈ برگ نے ڈیڑھ منٹ میں بروک لیسنر کو چت کردیا

گولڈ برگ 2004 کے ریسل مینیا 20 کے بعد پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای واپس آئے اور بروک لینسر جیسے ریسلر کو چند منٹوں میں شکست دے کر سب کو شاک کردیا۔جی ہاں واقعی گولڈ برگ واحد ریسلر بن گئے ہیں جنھوں نے بروک لینسر کو ڈیڑھ منٹ کے اندر شکست دے کر دنیا بھر کے ریسلنگ پرستاروں کو شاک کردیا کیونکہ کسی کو یقین نہیں تھا کہ میچ اتنی جلدی ختم ہوجائے گا۔

اس سے قبل گولڈ برگ نے ریسل مینیا 20 میں بھی اپنے آخری میچ میں بروک لیسنر کو شکست دی تھی اور میچ شروع ہونے کے بعد ہی گولڈ برگ نے اپنا خاص داﺅ اسپیئر بروک لیسنر کو مارا۔

اس کے بعد وہی داﺅ دوبارہ دہرا کر جیک ہیمر کے ذریعے چت کیا اور ایک منٹ اور 24 سیکنڈز کے اندر میچ لیا۔

اس طرح یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں کسی ریسلر کی سب سے یکطرفہ پرفارمنس تھی جس کی اس ڈریم میچ کو دیکھنے والوں کو بالکل بھی توقع نہیں تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ میں بروک لیسنر ایک انگلی تک گولڈ برگ کو مارنے میں ناکام رہے۔

مصنف کے بارے میں