مشہوراداکارہ اورماڈل عروہ حسین شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں

اداکارہ رواں سال دسمبر یا جنوری 2017 میں زندگی کی نئی شاہراہ پرقدم رکھ دیں گی

 مشہوراداکارہ اورماڈل عروہ حسین شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں

کراچی: مشہوراداکارہ اورماڈل عروہ حسین شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ خبر ہے کہ اداکارہ رواں سال دسمبر یا جنوری 2017 میں زندگی کی نئی شاہراہ پرقدم رکھ دیں گی۔عروہ حسین کے ہمسفر بنیں گے ان کے دوست اور جانے پہچانے گلوکار اور اداکار فرحان سعید جو عروہ کے ساتھ حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والی ڈرامہ سیریل ’’اڈاری‘‘ میں عروہ کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

 عروہ حسین جوشوبز سے وابستہ تمام تقریبات میں فرحان کے ساتھ ہی دیکھی جاتی ہیں، آج کل اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ فرحان سعید اب میوزک کو وقت دینے کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی مصروف ہیں۔

 کچھ روز قبل عروہ حسین کو معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے اسٹوڈیو میں بھی دیکھا گیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عروہ اپنا عروسی جوڑا پسند کرنے گئی تھیں۔فرحان اور عروہ کی جوڑی اتنی مشہور ہے کہ فیشن ڈیزائنرز بھی انہیں ریمپ پرایک ساتھ ماڈلنگ کیلئے بطورشو اسٹاپر منتخب کرتے ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں