سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے شروع

ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ بھی کا جائیگا

سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے شروع

لاہور: ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ بھی کا جائیگا.ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں اراضی کی غیر منصفانہ تقسیم پرکامران کیانی کے ریڈ وارنٹ جاری  کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق کامران کیانی کی گرفتاری کیلیےلاہورکی عدالت نے ریڈوارنٹ جاری کردیا ہے۔جس کے بعد انکی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم برطانیہ جائے گی ۔

چیئرمین نیب کے مطابق کامران کیانی کی کو ملک واپس لانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے نیب نے کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے ۔رواں سال جنوری میں کامران کیانی کیخلاف ڈی ایچ اے میں پاک فوج کے جوانوں میں اراضی کی خرد برد کی شک پر ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔