سب عمران خان کی شادی کیلئے پریشان ہیں میری شادی کا کسی کو خیال نہیں،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ سب عمران خان کی شادی کیلئے پریشان ہیں میری شادی کا کسی کو خیال نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی تیسری شادی کے سوال پر انوکھا شکوہ کردیا

سب عمران خان کی شادی کیلئے پریشان ہیں میری شادی کا کسی کو خیال نہیں،مولانا فضل الرحمان

لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ سب عمران خان کی شادی کیلئے پریشان ہیں میری شادی کا کسی کو خیال نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی تیسری شادی کے سوال پر انوکھا شکوہ کردیا۔ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سوال کیا کہ کپتان تیسری شادی کررہے ہیں، کیا مشورہ دیں گے، جس پر انہوں نے انوکھا شکوہ کردیا۔مولانا فضل الرحمان صحافی سے بولے کہ آپ لوگ صرف خان صاحب کی شادی کا پوچھتے ہیں، کوئی میری شادی کا بھی پوچھ لے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گھریلوں زندگی عمران خان جیسی نہیں ہے ہماری بڑی خوشگوار ازدواجی زندگی ہے ۔ جس سکون سے رہ رہا ہوں مجھے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے میں کسی گھریلوپریشانی کا شکار نہیں ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت صوبے سے لاعلم ہے ۔ پاکستان کو اقتصادی ترقی سے روکنا کسی اور کا ایجنڈا ہوسکتا ہے ۔ کے پی کے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لارہے ۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے حوالے سے وزیراعظم نے مشاورت نہیں کی پوری قوم آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف عوام میں مقبول رہے ۔ آرمی چیف نے مدت ملازمت بخوبی سرانجام دی ۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ بھارت سی پیک کے خلاف ہے ۔ اس لیئے بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ حکومت اور پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ پاکستان نے خطے میں امن کیلئے کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کا ایشودعوے دائر کرنے والوں کا پیچھا کررہا ہے ۔