کمپنیز آرڈیننس: 950 غیر ملکی اور 75 ہزار مقامی کمپنیوں سے معلومات طلب

 کمپنیز آرڈیننس: 950 غیر ملکی اور 75 ہزار مقامی کمپنیوں سے معلومات طلب

 لاہور: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرز کو کمپنیز آرڈیننس2016کمپنی لاء کے تقاضوں اورعوام الناس کو نئے کمپنی لاء میں کمپنیوں کی تشکیل کے طریقہ کار سے روشناس کروانے کے لئے متعدد اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔

کمپنی لاء کو نافذ کرنے اور نظر ثانی شدہ شقوں کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے لئے تمام قومی اور بین الاقوامی کمنپیوں کو نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں کہ وہ حصص داروں، ڈائریکٹروں اور افسروں کے بین الاقوامی رجسٹر برائے سود مند ملکیت کے تقاضوں کی فوری طور پر تعمیل کریں۔

ان نوٹس میں 950 غیر ملکی کمپنیوں کو تیس دن کے اندر اندر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے لئے کہاگیا ہے۔ اسی طرح 75ہزار مقامی کمپنیوں کو ساٹھ دن کے اندر اندر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کاروباری شعبہ کو نئے قوانین کے بارے میں ضروری وضاحتیں فراہم کرے گی اور تمام ا سٹیک ہولڈرز اور عوام الناس کے سوالات کے جواب دے گی۔

کاروپوریٹائزیشن کو فروغ دینے کے لئے ایس ای سی پی نے تین بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں موجود اپنے کمپنی رجسٹریشن دفاتر میں کام کے طریقہ کار میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں، سہولیات اور انکارپوریشن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں تاکہ درخواست کنند گان کے لئے ایک دن کے اندر اندر کمپنی ان کارپوریٹ کروانے میں معاونت کی جا سکے۔

مزید برآں کاروبار شروع کرنے کے لئے صرف ہونے والے وقت میں کمی لانے اور انکارپوریشن کاعمل آسان بنانے اورکمپنیوں کے لئے نئے قانون میں یک مقصدی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

ان اصلاحات کے ذریعے کمپنی کی تشکیلی دستاویزات آن لائن جمع کروائے جانے کی صورت میں اُسی دن کمپنیوں کی رجسٹریشن یقینی بنانا ممکن ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں