کرنسی کی تبدیلی، بالی ووڈ کو خسارے کا سامنا، فلموں کی نمائش روکنے پر غور

ذرائع کے مطابق بھارتی عوام 8 نومبر سے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے بنکوں کی لائن میں لگی ہوئی ہے

کرنسی کی تبدیلی، بالی ووڈ کو خسارے کا سامنا، فلموں کی نمائش روکنے پر غور

ممبئی: بھارت میں بڑے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے باعث بالی وڈ کو خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بالی وڈ پروڈیوسروں نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے نومبر اور دسمبر میں فلموں کی نمائش نہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی عوام 8 نومبر سے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے بنکوں کی لائن میں لگی ہوئی ہے اور اسے اس وقت صرف مقررہ تاریخ سے پہلے پہلے اپنے نوٹوں کو تبدیل کرانے کی فکر لگی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے سنیما گھروں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ جس کا سامنا فلم ”راک آن 2“ کو کرنا پڑا ہے، جس کی باکس آفس کولیکشن انتہائی مایوس کن ہے اور پروڈیوسر کو شدید مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سنیما گھروں کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے چیف پہلاج نہلانی نے تمام پروڈیوسروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نومبر اور دسمبر میں فلموں کو نمائش کیلئے پیش نہ کریں۔ ان کے اس مشورے پر تمام پروڈیوسروں اور ڈسٹری بیوٹرز حضرات نے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں