پینی لوپ کروز ایرانی فلم میں جلوہ گر ہونگی

آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی فلمساز اصغر فرہادی نے اپنی نئی فلم میں 2 ہالی ووڈ اداکاروں پینی لوپ کروز اور ہویئر بارڈم کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پینی لوپ کروز ایرانی فلم میں جلوہ گر ہونگی

 تہران : آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی فلمساز اصغر فرہادی نے اپنی نئی فلم میں 2 ہالی ووڈ اداکاروں پینی لوپ کروز اور ہویئر بارڈم کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اصغر فرہادی 2012ءمیں اپنی فلم ”آسیپریشن“ پر غیر ملکی فلم کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ فلم میں درمیانے درجے کے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی کہانی بیان کی گئی تھی۔ اپنی اگلی فلم کےلئے انہوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ پینی لوپ کروز اور ہویئر بارڈم کو مرکزی کرداروں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہویئر باردم ہسپانوی اداکار ہیں جو ’نو کنٹری فار اولڈ مین‘ میں معاون اداکار کی حیثیت سے آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ پینی لوپ کروز ’وکی کرسٹیان بارسلونا‘ میں بہترین اداکاری پر بطور معاون اداکارہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔فلم کی شوٹنگ سپین میں کی جائے گی جس کا آغاز اگلے برس کردیا جائے گا۔
پینی لوپ کروز اور ہوئیر باردم نے جو شریک حیات بھی ہیں، آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی فلمساز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کے علاوہ بھی ایک اور فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہم ہر بار ایک ساتھ کام نہیں کریں گے، لیکن کبھی کبھار ایسا کرنا اچھا لگتا ہے۔