گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم انتہائی سرد

گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم انتہائی سرد

لاہور: ملک کے بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کا راج برقرارہے۔اسکردومیں پارہ نقطہ انجمادسے گرگیا۔جبکہ میدانی علاقوں میں مطلع ابرآلودرہنے کاامکان ہے۔

گلگت بلتستان اور سکردو کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے پارہ مزید نیچے آگیا جس کی وجہ سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
اسلام آبادمیں مطلع ابر آلود رہاجبکہ صبح کے وقت خنکی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بھی جزوی طور پر ابر آلو د رہا۔ بلوچستان میں شدیدٹھنڈنے ڈیرے ڈال لیے ہیں، قلات کا درجہ حرارت صفر جبکہ کوئٹہ کا 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کاامکان ظاہرکیاہے۔

مصنف کے بارے میں