کوئٹہ میں چینی طیاروں کے شاندار کرتب نے سی پیک کے دشمنوں کی نیندیں اُڑا دیں

کوئٹہ میں چینی طیاروں کے شاندار کرتب نے سی پیک کے دشمنوں کی نیندیں اُڑا دیں

کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاک،چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے حوالے سے ایک مشترکہ ایئرشو منعقد کیا گیا۔فضائی مظاہرے کا انعقاد پاک فضائیہ کی جانب سے پی اے ایف بیس سمنگلی پر کیا گیاتھا۔ایئر شو کے دوران پاک فضائیہ کے ایف 7 پی جی اور چینی ایئرفورس کے جے ایف 10 طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔

76cbd1aed5777b5178ea44cd58583897


سی پیک کے حوالے سے کوئٹہ میں ائیر شو، پاک چین فضائیہ کے طیاروں نے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا 
پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاکستان اور چین کی فصائیہ نے مشترکہ ائیر شو منعقد کیا ،وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری ایئرشو کے مہمانِ خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے، بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، آنے والے وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی۔ ایئر شو کے انعقاد پر پاک فضائیہ کے مشکور ہیں،ا?نے والے وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی سول اور عسکری حکام کے علاوہ شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی۔