نا اہل شخص کے پارٹی سربراہ نہ بننے کا ترمیمی بل آج پیش ہو گا

نا اہل شخص کے پارٹی سربراہ نہ بننے کا ترمیمی بل آج پیش ہو گا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران نااہل شخص کے پارٹی سربراہ نہ بننے کا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی آج الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 203 میں ترمیم کا بل پیش کرے گی جس کے تحت نااہل شخص کسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا۔

حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اتحادی جماعتوں کے تعاون سے بل مسترد کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی جب کہ اپوزیشن جماعتیں بل کی منظوری کے لئے زور لگائیں گی۔

یاد رہے کہ ترمیمی بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل آئینی شکل اختیار کر لے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا جب کہ اس سے قبل پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں