کراچی: کورنگی میں آئل ٹینکر گھر میں گھس گیا، لڑکی جاں بحق

کراچی: کورنگی میں آئل ٹینکر گھر میں گھس گیا، لڑکی جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں افسوسناک واقعہ رات کو پیش آیا۔ ٹریلر کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث اس پر قابو نہ رکھ سکا اور گھر کی دیوار توڑتا ہوا اندر جا گھسا۔ حادثے کے نتیجے میں مکان میں موجود 8 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مینا نامی لڑکی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا تاہم پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں