معروف اداکارہ نے فلمسازوں کے لیے مشکلات پیدا کر دیں

معروف اداکارہ نے فلمسازوں کے لیے مشکلات پیدا کر دیں

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ زریں خان نے فلم "اکثر2"کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
فلم کےہدایتکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ زریں فلم کی پروموشن ادھوری چھوڑ کرکسی کو بتائے بغیر   واپس آگئی تھیں جس کے باعث ہدایتکار وں کو بھاری خمیارہ بگھتنا پڑا تھا اور فلم کی پروموشن جوکہ دودن کی جانے تھی اس کو ناچاہتے ہوئے روکنا پڑ گیا تھا۔


جبکہ دوسرے طرف زریں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات سرا سر غلط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی میرے اور فلم کے ہدایتکار کے درمیان اختلاف شروع ہو گیا تھا کیونکہ مجھے بتایا کچھ گیا تھا اور کروایا کچھ اور جا رہا تھا ۔ فلم کے ہدایتکار چاہتے تھے کہ میں فلم کے لیےنازیبا سین کروں اور غیر اخلاقی لباس بھی زیب تن کروں جس کے باعث ہمارے اختلافات بڑھ گئے تھے۔


اداکارہ نے مزید یہ بھی بتایا کہ بار بار اصرار کر نے کے باوجود فلم مکمل ہونے کے بعد مجھے دکھائی نہیں گئی۔ان باتوں کے باعث میرے اور فلم کے ہدایتکاروں کے درمیان بہت اختلافات ہو گئے تھے میں خوشی سے پروموشن چھوڑ کر نہیں گئی لیکن مجھے فلم کے ہدایتکاروں کی حرکات نےپروموشن چھوڑنے کرجانے پر مجبور کیا تھا۔