عالمی عدالت میں بھارتی جج دوسری دفعہ منتخب

عالمی عدالت میں بھارتی جج دوسری دفعہ منتخب

عالمی عدالت میں بھارت اور برطایہ کی مشترک سازش منظر عام پر آ گئی

لندن :بھارتی جج دوسری دفعہ  عالمی عدالت کا جج منتخب ہو گیا جس کی بنیادی وجہ برطانوی جج عالمی عدالت کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔برطانیہ عالمی عدالت انصاف میں جج کی دوڑسےدستبردار ہوگیا جس کے بعد بھارتی جج دلویر بھنڈاری عالمی عدالت انصاف کے دوسری بارجج منتخب ہو گئے۔

جج کی تعیناتی کے لیے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل دونوں میں اکثریت درکارہے۔برطانیہ نے ڈیڈلاک ختم کرانے کے لیے مشترکہ کانفرنس کی تجو یزدی تھی۔

بھنڈاری کوجنرل اسمبلی میں 193میں سے183اورسلامتی کونسل کےتمام15ووٹ ملے۔اس سے قبل جج کی تعیناتی پربھارت اوربرطانیہ میں سفارتی تنازع پیداہوگیاتھا۔بھارتی جج کو جنرل اسمبلی میں جبکہ برطانوی جج کوسلامتی کونسل میں زیادہ ووٹ ملےتھے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کی عالمی عدالت انصاف میں نمائندگی نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں گرفتار ہونے اور ان کا اعتراف کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سنائی جانے والی سزائے موت رکوانے کے لیے بھارت عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ لے جاچکا ہے۔بھارتی جج کی تقرری کے بعد اس کیس کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کے امکانات ہیں۔