فیض آباد دھرنے کے معاملے پر حکومت عسکری قیادت سے بات کرے، خورشید شاہ

فیض آباد دھرنے کے معاملے پر حکومت عسکری قیادت سے بات کرے، خورشید شاہ

اسلام آباد: پارلیمنٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنے کے معاملے پر حکومت عسکری قیادت سے بات کرے۔ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے جبکہ دھرنے کے معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے جب کہ موجودہ صورتحال کے ذمے دار نواز شریف ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔ حکومت نے ٹال مٹول سے کام کیا تو دوسرے آپشن موجود ہیں۔ خورشید کا کہنا تھا کہ حکمران بُرے ہو سکتے ہیں پارلیمنٹ نہیں جبکہ نااہل شخص کے ساتھ پارٹی چلانے سے نتائج بہتر نہیں آتے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر گزشتہ دو ہفتوں سے مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس سے جڑواں شہروں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے دھرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں