دورہ نیوزی لینڈ کیلئے احمد شہزاد کی جگہ اظہر علی کی ٹیم میں شمولیت متوقع

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے احمد شہزاد کی جگہ اظہر علی کی ٹیم میں شمولیت متوقع

لاہور: پاکستان ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے اپنا کام ابھی سے شروع کر دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے احمد شہزاد کی جگہ سابق ون ڈے کپتان اظہر علی کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہق گئی ہے ۔ اظہر علی انجری کی باعث دورہ سری لنکا میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے ان کی جگہ احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا لیکن وہ اپنی فارم کو بحال کرنے میں ناکام رہے ۔

احمد شہزاد کافی عرصے سے اپنی بیٹنگ فارم کی وجہ مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں متعدد بار موقع دینے کے باوجود بھی وہ اپنی بیٹنگ فارم کو بحال نہیں کر سکے بیٹنگ میں ناکامی کے باعث قومی ٹیم کے سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے احمد شہزاد کی جگہ اظہر رلی کو موقع دیا جائے گا۔دوسری جانب ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ رومان رئیس لیں گے۔ رومان فٹ ہوکرقومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔ کمر کے اسٹریس فریکچر میں مبتلا عثمان شنواری قومی اکیڈمی میں علاج کرارہے ہیں ۔