سعودی عرب کی اسرائیلی وزیر کے دعوے کی تردید

سعودی عرب کی اسرائیلی وزیر کے دعوے کی تردید

ریاض:سعودی عرب نے اسرائیل کے ایک وزیر کے اس دعویٰ کی تردید کی ہے کہ ان کے ملک کی سعودی عرب سمیت کئی عرب ریاستوں کے ساتھ خفیہ تعلقات ہیں۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب امن فارمولے پر عمل درآمد کے بعد ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی شروعات ہوسکتے ہیں۔اس سے پہلے اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر برائے توانائی یووال اشٹائنٹز نے کہا تھا کہ ہمارے متعدد عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں، جن میں سے کچھ خفیہ ہیں۔

ریاض کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلقات کو پوشیدہ رکھنے کی درخواست عام طور پر دوسری طرف سے آتی ہے اور انہیں اس درخواست کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔