معروف بھارتی اداکار جوصرف میٹرک اور 12ویں پاس ہیں

معروف بھارتی اداکار جوصرف میٹرک اور 12ویں پاس ہیں

ممبئی:معروف بھارتی اداکار جوصرف میٹرک اور 12ویں پاس ہیں نام جان کر اپ بھی حیران رہ جائیں گے۔


معروف بھارتی اداکار عامر خان صرف 12ویں پاس ہیں ۔انہوں نے 12 پاس کرتے ہی بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کر دی اور جان وہ اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے بھارت سے نامور اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔

معروف بھارتی اداکار اکشے کمار کی تعلیم جان کر آپ حیران وہ جائیں گے۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ تعلیم ہو نہ ہو انسان اپنی بہترین کارکردگی کے باعث زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ اکشے کمار صرف میٹرک پاس ہیں ۔انہوں بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

بھارت کے دبنگ اداکار سلمان خان بھی 12ویں پاس ہیں۔ سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں اپنا کرئیر بنانے کے لیے تعلیم کو خیرباد کہہ دیا تھا اور جلد ہی اپنی محنت اور لگن کے باعث اپنی منزل پر پہنچ گئے تھے اور آج وہ بھارت کے منھجے ہوئے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

معروف بھارتی اداکار ارجن کپور 10وی پاس ہیں ۔ ارجن کپور بھی بھارتی فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام ہیں ۔ ارجن کپور نے بھارتی فلم انڈسڑی میں اپنا لوہا منوانے کے لیے اپنے وزن میں بھی واضح کمی کی تھی۔تفصیلات کے مطابق ارجن کپور 12 ویں میں فیل ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کا رخ کیا تھا۔

اداکاررنبیر کپور نے اپنی خوبصورتی اور بہترین کارکردگی کے باعث بہت جلد فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیا تھا۔معروف اداکار رنبیر 12ویں پاس ہیں ۔12ویں پاس کرنے کے بعد رنبیر کپور میں بالی ووڈ انڈسٹری میں شمولیت کا شوق اجاگر ہوا تھا۔