نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، مریم نواز

نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، مریم نواز

لاہور: نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے حلقے این اے 120 کا دورہ کرتے ہوئے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ کل بھی نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں۔ نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی عوام کی سچے دل سے خدمت کی اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا اور عوام کی ووٹ کی طاقت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ 2013 کے الیکشن کی طرح 2018 کے انتخابات میں بھی انشااللہ ن لیگ کامیاب ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں