حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کر دی

حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کر دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل کی شدید مخالفت کر دی.
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بل کی مخالفت کی، ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1962 پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ نافذ کیا گیا تھا لیکن ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت آئی تو انہوں نے اس شق کو نکال دیا ، وہ آئین کے تحت اس قانون کو لانا چاہتے تھے ، اس لیے انہوں نے اس شق کو نکالا۔ پرویز مشرف دراصل بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو سیاست سے باہر رکھنا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے 2000 میں پولیٹیکل پارٹیز آرڈیننس جاری کیا۔۔