وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیدیا گیا

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیدیا گیا
 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیدیا گیا
 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیدیا گیا
 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیدیا گیا

اسلام آباد:عدالت میں حاضرنہ ہونے پر احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق حاضری سے استثنیٰ اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔ضامن کو نوٹس جاری کرکے24 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو اخبار میں اشتہار شائع کرکے طلب کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ ضامن کی 50 لاکھ روپے کی ضمانت ضبط کرلی جائے۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق وزیر خزانہ کے دل کی ایک شریان کام نہیں کر رہی اورڈاکٹروں نے 27 نومبر کو دوبارہ طبی معائنے کیلئے بلایا ہے۔میڈیکل رپورٹ میں یہ بات بھی کہا گیا ہے کہ اسحاق  ڈار کو ڈاکٹرز نے فضائی سفر کرنے سے بھی منع کیا ہے۔

دوسری طرف نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ میڈیکل رپورٹ برطانوی قوانین کے مطابق نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے اسحاق ڈار کو حاضری سے استثنیٰ اور ان کی جگہ نمائندہ مقرر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں اشتہاری ملزم قرار دینے کی استدعا کی۔