ہماری نیا پاکستان بنانے کی جنگ ضرور کامیاب ہو گی : چوہدری سرور

ہماری نیا پاکستان بنانے کی جنگ ضرور کامیاب ہو گی : چوہدری سرور


لاہور:چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کا اصل نظر یہ’’ کر پشن‘‘ہے ملک اس نظر یہ کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا ‘موجودہ نظام میں ملک میں ترقی اور خوشحالی ایک خواب ہی رہیگی ‘کسی بھی نااہل شخص کا پارٹی کی سر براہی کر نا ملک اور جمہوریت کیساتھ بدترین مذاق ہے اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔


ایک بیان میں تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نیا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جو ضرور کامیاب ہوگی ‘پنجاب میں خزانے سے 2ارب 60کروڑ لوٹنے کا انکشاف صوبے اور عوام کے ساتھ ظلم کی انتہائی ہے ‘صحت کی سہولتوں کہ فراہمی کا نعرہ لگانیوالوں کو لاہور میں ہسپتالوں کے باہر بچوں کو جنم دینے پر مجبور خواتین کیوں نظر نہیں آتیں ؟۔


انہوں نے کہا کہ پارٹی کی رکنیت سازی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آنیوالے انتخابات سے پہلے کارکنوں کو بھی بھر پور انداز میں متحر ک کر نے کا موقعہ مل سکے گا ۔ حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوؤں سے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے آج بھی پنجاب میں پولیس اور جرائم پیشہ لوگ بے قابو نظر آتے ہیں اور غر بت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں کیونکہ حکمرانوں کا اصل نظر یہ کر پشن ہے۔