عوام کے ووٹ کی طاقت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا : مریم نواز شریف

عوام کے ووٹ کی طاقت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا : مریم نواز شریف


لاہور: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی، نواز شریف کل بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں، عوام کے ووٹ کی طاقت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔


حلقہ این اے ایک بیس کے دورے پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کا جنون دیکھ کر بے انتہا خوشی محسوس ہو رہی ہے، پہلے بھی عوام کی سچے دل سے خدمت کی اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ کل بھی نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں، ان کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،اور نہ ہی دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی ہے۔


مریم نواز نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی طاقت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، دوہزار تیرہ کے الیکشن کی طرح دوہزار اٹھارہ میں بھی نون لیگ کامیابی حاصل کریں گی اور مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی۔کارکنان ہی نون لیگ کا قیمتی اثاثہ ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی محاذ پر بھرپور کردار کی ادائیگی کے لئے لندن جانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے،اسی سلسلے میں نواز شریف دو دسمبر کو کوئٹہ جائیں گے۔