نااہل شخص کبھی بھی سیاسی جماعت کاسربراہ نہیں بن سکتا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ قانون میں شرط تھی کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کاسربراہ نہیں بن سکتا لیکن اس شرط کو الیکشن ایکٹ کے ذریعے ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کا خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ شق 203میں جو ترمیم کی گئی وہ آئین کی رو کے خلاف ہے، ایک ناہل شخص کبھی بھی کسی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا۔

انہوں نے ن لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مشرف کے بہت سے لوگ آپ کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں،مشرف کے دور میں بھی آپ ایسے چلاتے تھے وہ دن بھول گئے اور آج ان پر طاقت کا نشہ غالب ہے۔3 دہائیوں سے آپ حکومت کررہے ہیں،5رکنی بنچ کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف نا اہل ہیں اورسپریم کورٹ کی رائے میں بھی وہ صادق امین نہیں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہجمہوریت میں کوئی بھی پارٹی سربراہ پالیسی کو ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ موجودہ وزیراعظم سابق وزیراعظم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،یہی نہیں سابق وزیراعظم ابھی تک پالیسی کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔