بھارت نے فضائوں میں اڑتے باز کو پاکستانی جاسوس قرار دیدیا

بھارت نے فضائوں میں اڑتے باز کو پاکستانی جاسوس قرار دیدیا

نئی دہلی: بھارت نے ایک بار پھر مضحکہ خیز دعوی کرتے ہوئے بھارتی ہوا ؤ ں میں اڑتے ہوئے باز کو پکڑ کر اس پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام لگادیا ۔


تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان کے خلف اوچھے ہتھکنڈے اور بھونڈے الزام لگانے کے انتظار میں رہتا ہے، کبھی غبارے، کبھی بکری تو کبھی طوطا تو کبھی کچھ اور۔اب تو ایسی حرکت کر ڈالی کہ بھارتی میڈیا اور خفیہ اداروں کی کارکردگی دیکھ کرلوٹ پوٹ ہونے کو دل چاہتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنے خفیہ ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس نے بھارتی ریاست راجستھان سے ایک پاکستانی جاسوس باز کو پکڑا ۔بھارتی پولیس نے اس باز سے آلہ جاسوسی بھی برآمد کرلیا ہے۔ پاکستانی دشمنی میں بھارتی ایسی ہی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرکے خود ہی پوری دنیا کوجگ ہنسائی کابھرپور موقع دیتا ہے۔