بھارتی پیسر بھنشور کمار سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

بھارتی پیسر بھنشور کمار سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھاون اور فاسٹ باو¿لر بھنشور کمار کو اسکواڈ سے نکال دیا گیا،
بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھاون اور کمار نے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ سے درخواست کی تھی کہ انہیں ریلیز کیا جائے۔دھاون آخری ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ کمار کی رواں ہفتے کے آخر میں شادی متوقع ہے اس لیے وہ بقیہ سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
بھونیشور کمار کی جگہ تامل ناڈو کے آل راو¿نڈر وجے شنکر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اعلان کردہ اسکواڈ کپتان ویرات کوہلی، لوکیش راہول، مرلی وجے، چتیشور پجارا، اجنکیا راہانے، وردھیمان ساہا، روہت شرما، روی چندرہ ایشون، رویندرا جدیجا، کلدیپ یادو، محمد شامی، اومیش یادو، ایشانت شرما اور وجے شنکر پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا۔