میں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کر سکتی ہوں : میرا

میں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کر سکتی ہوں : میرا


لاہور:فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ میں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کر سکتی ہوں اور حقیقی زندگی میں بھی اکثر میں کامیڈی ہی کرتی ہوں۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کامیڈی کردار ملے تو سب کو حیران کر دوں۔فلم انڈسٹری کو خیر آباد نہیں کہا۔ بہت جلد میں ایک بڑے پراجیکٹ میں کام کرتی نظر آؤں گی۔


انہوں نےکہا کہ آج کے دور کی ہر لڑکی میرا بننا چاہتی ہے لیکن ان کویہ علم نہیں کہ میں نے کس قدر محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اگر کوئی دو تین فلمیں کرنے کے بعد یہ خیال کرے کہ میں میرا کے مد مقابل آگئی ہوں تواس کو دیوانگی ہی کہا جاسکتاہے۔میں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کرسکتی ہوں لیکن مجھے فلموں میں کامیڈی کردار نہیں دیئے جاتے، اگر مجھے فلموں میں مزاحیہ کردار دیا جائے تو میں سب کو حیران کردوں۔