بی پی ایل : قومی فاسٹ باولر حسن علی پر جرمانہ عائد

بی پی ایل : قومی فاسٹ باولر حسن علی پر جرمانہ عائد

ڈھاکہ : بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل ) کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر قومی فاسٹ باولر حسن علی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک اعلامیے کے مطابق کومیلا وکٹورینز اور ڈھاکہ ڈائینامائٹس کے درمیان 20 نومبر کو ہونے والے میچ میں حسن علی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ان پر یہ جرمانہ بلے باز مصدق حسین کو آو¿ٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنے کے باعث تمام امپائز کی جانب سے عائد کیا گیا۔ اس میچ میں حسن علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ ان کے تمام شکار بولڈ تھے۔ ایسا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ ہی ہوا ہے۔