حکومت دھرنے کے معاملے پر فوج سے رابطہ کرے: خورشید شاہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تجویز دی کہ حکومت دھرنے کے معاملے پر فوج سے رابطہ کرے۔

تفصیلات کے مطابققائد حزب اختلاف خورشید شاہ  نےاسلام آباد دھرنے سے نپٹنے کیلئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اس معاملے کو ختم کرنےکیلئے حکومت کو فوج کو بلانا چاہیے انھوں نے کہا کہ فوج سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے۔ معاملے کو فوری حل کیا جائے تاکہ جڑواں شہروں کے عوام کو ریلیف مل سکے۔

انکا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نوازشریف ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بل پیش کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ نا اہل شخص کو پارٹی کی قیادت نہیں کرنی چاہیئے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔ اگر حکومت نے ٹال مٹول سے کام لیا تو دوسرے آپشن موجود ہیں۔

انھوں نے مزید کہا  کہ حکمران برے ہوسکتے ہیں پارلیمنٹ نہیں۔ انہوںنے کہا جو شخص پارلیمنٹ میں آنے کے لئے نااہل ہے وہ پارٹی کی قیادت کیسے کرسکتا ہے؟۔ ن لیگ تصادم کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا اگر آج بھی عمران خان نہیں آتے تو قوم دیکھ رہی ہے کہ پارلیمنٹ کو کون کتنی اہمیت دے رہا ہے۔